لیہ(نمائندہ لیہ ٹی وی)حکومت پنجاب کی ہدایت پر عوام کو علاج معالجہ کی سہولیات کی فراہمی کے لئے اقدامات جاری ہیں۔ اسسٹنٹ کمشنر لیہ حارث حمید خان نے اس سلسلہ میں تحصیل لیول ہسپتال چوک اعظم کا دورہ کیا۔ محکمہ صحت کے افسران ان کے ہمراہ تھے۔ اسسٹنٹ کمشنر نے ہسپتال میں صفائی ستھرائی کے انتظامات کا جائزہ لیا۔ انہوں نے ریکارڈ، حاضری اور سٹاک رجسٹر چیک کیا اور ادویات کی دستیابی کا معائنہ کیا۔ اسسٹنٹ کمشنر نے مختلف وارڈز کا بھی وزٹ کیا اور زیر علاج مریضوں سے خیریت اور سہولیات بارے دریافت کیا۔ اسسٹنٹ کمشنر نے کہا کہ ہسپتال میں مثالی ہیلتھ سروسز کو یقینی بنایا جائے خصوصاً عید ایام میں بہترین انتظامات کئے جائیں۔