لیہ(نمائندہ لیہ ٹی وی) ورلڈ واٹر ڈے کے موقع پر محکمہ ماحولیات کے زیراہتمام گورنمنٹ کالج برائے ٹیکنالوجی لیہ میں ایک آگاہی سیمینار کا اہتمام کیا گیا۔ اسسٹنٹ ڈائریکٹر ماحولیات ارشد چغتائی سیمینار کے مہمان خصوصی تھے۔ سیمینار میں اساتذہ اور طلبا نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ اسسٹنٹ ڈائریکٹر ماحولیات ارشد چغتائی نے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پانی کو ضائع ہونے سے بچانے کے لئے ہر فرد کو کردار ادا کرنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ آلودگی سے بچاؤاور ماحول کی حفاظت کے ذریعے نہ صرف ملک بھر میں بلکہ پوری دنیا میں موجود گلیشیرز کی افادیت، انکی حفاظت اور ان پر اثر انداز ہونے والے عوامل کے بارے میں طلباءمیں آگاہی ضروری ہے۔

