لیہ(نمائندہ لیہ ٹی وی)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن ستھرا پنجاب پر عمل درآمد میں تیزی آگئی۔ ضلعی انتظامیہ کی طرف سے ضلع بھر میں عید الفطر سے قبل صفائی، سیوریج کی بحالی کے انتظامات جاری ہیں۔ ڈپٹی کمشنر امیرا بیدار کی ہدایت پر میونسپل کمیٹیوں اور ڈائیوو ویسٹ منیجمنٹ کمپنی کی طرف سے ضلع بھر میں صفائی ستھرائی اور کوڑا کرکٹ اٹھانے پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے اور خصوصاً سیوریج کی بحالی کے لیے سکر و جیٹنگ مشینوں کے ذریعے صفائی کی جا رہی ہے۔ ڈپٹی کمشنر نے ہدایت کی ہے کہ عید سے قبل ضلع بھر میں صفائی کے مثالی اقدامات کیے جائیں تاکہ عوام پرسکون انداز میں عید الفطر منا سکیں۔ ڈپٹی کمشنر نے مزید کہا کہ سولڈ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی علاقوں میں جمع ہونے والا کوڑا کرکٹ بروقت ٹھکانے لگا ئے۔ اس سلسلے میں میونسپل کمیٹی چوک اعظم کی طرف سے مختلف وارڈز میں سیوریج لائنوں کی صفائی کی گئی۔ باو¿زر اور سکر مشینوں کے ذریعے سیوریج لائن کو صاف کیا گیا جبکہ ڈرینج کی نالیوں کو بھی صاف کیا گیا۔

