لیہ(نمائندہ لیہ ٹی وی)وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن پلانٹ فار پاکستان کے تحت شجر کاری مہم جاری ہے۔ ڈپٹی کمشنر امیرا بیدار کی ہدایت پر سرکاری اداروں میں بھی شجر کاری مہم کے تحت پودے لگائے جا رہے ہیں تاکہ انسان دوست ماحول میسر آ سکے۔ اس سلسلہ میں میونسپل کمیٹیوں لیہ، چوبارہ اور کروڑ میں پودے لگائے گئے۔ اسسٹنٹ کمشنر کروڑ لعل عیسن نور محمد کی زیر نگرانی میونسپل کمیٹی کروڑ لعل عیسن کی طرف سے احمد علی پارک میں سایہ دار پودے لگائے گئے۔

