لیہ(نمائندہ لیہ ٹی وی) اسسٹنٹ کمشنر لیہ حارث حمید خان نے سٹیم مقابلوں کے پوزیشن ہولڈرز میں لیپ ٹاپ تقسیم کر دیے۔تفصیل کے مطابق سٹیم (سائنس، ٹیکنالوجی، انجینئرنگ، اور ریاضی) مقابلوں میں نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے طلباءمیں لیپ ٹاپ کی تقسیم کی تقریب کا انعقاد گورنمنٹ گرلز ماڈل ہائی سکول لیہ میں کیا گیا جس میںچیف ایگزیکٹو آفیسر تعلیم شازیہ توصیف، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر رخسانہ کوثر، ڈپٹی ڈی او سکینڈری گل شیر،، ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر میمونہ ارم،اسسٹنٹ ڈائریکٹرتعلیم عبدالمجید،پرنسپل راشدہ اشرف،ہیڈماسٹرمحمدرفیق ودیگر اساتذہ اور طلباءنے شرکت کی۔ اسسٹنٹ کمشنر حارث حمید خان نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ طلبہ کو سٹیم تعلیم کی اہمیت اور مستقبل کی راہوں کے بارے میں مزید ریسرچ اور محنت کرنا ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ سٹیم شعبے میں مزید ترقی کے لیے نوجوان نسل کی مہارتوں کی تعمیر ضروری ہے اور حکومت پنجاب اس مقصد کے لیے بھرپور کوششیں کر رہی ہے۔سی ای او تعلیم شازیہ توصیف نے کہاکہ یہ لیپ ٹاپ ان طلبہ کے لئے حوصلہ افزائی کا ایک اعتراف ہیں جو اپنی محنت ،لگن اور دلچسپی کی بدولت سائنسی تحقیق اور اختراعات کی جانب قدم بڑھا رہے ہیں۔ڈپٹی ڈی او گل شیرنے کہاکہ ضلع لیہ کے 50سے زائد سکولز نے اس مقابلے میں حصہ لیا تھا جس میں سے ماڈل ہائی سکول،ایم سی ہائی سکول،152ٹی ڈی اے ہائی سکول نے بہترین کارکردگی کامظاہرہ کیاانہوں نے کہاکہ وزیراعلی پنجاب نے لاہور میں مقابلوں کے ماڈل کے معائنہ کے دوران ضلع لیہ کے سٹالز کی تعریف کی جو لیہ کے طلبہ کے لیے اعزاز ہے۔ ضلعی سطح پر گورنمنٹ گرلز ماڈل ہائی سکول کے پانچ، گورنمنٹ گرلز ہائی سکول چک نمبر 152 کی دو،گورنمنٹ ہائی سکول ایم سی لیہ کہ دو بچوں کو نمایاں پوزیشن حاصل کرنے پر لیپ ٹاپ دیے گئے اسی طرح گورنمنٹ ہائی سکول کروڑ نمبر 1 کے تین بچوں کو گورنمنٹ گرلز ایلیمنٹری سکول میرانی پکا لوہانچ نشیب کی دو بچیوں کو اور گورنمنٹ ایلیمنٹری سکول نوشہرہ کے تین بچوں کو ضلعی سطح پر پوزیشن حاصل کرنے پر لیپ ٹاپ دیے گئے۔اسسٹنٹ کمشنر نے اس موقع پر پوزیشن ہولڈرز طلباءکو مبارکباد دی اور ان کی محنت و لگن کی تعریف کی۔