لیہ(نمائندہ لیہ ٹی وی)ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرریونیومحمدشاہدملک نے سیوریج کے مسائل حل کرنے کے لیے فتح پور کا معائنہ کیا۔اس موقع پراسسٹنٹ کمشنر نورمحمد اور میونسپل کمیٹی کے حکام ہمراہ تھے۔انہوں اس موقع مختلف مقامات کا معائنہ کیا۔انہوں نے ہدایت کرتے ہوئے کہاکہ سیوریج کے مسائل فوراً دور کیے جائیں تمام تر مشینری اور عملہ کو فیلڈ میں بھیجا جائے اور نکاسی آب کے نظام کو بہتر کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ واٹر باوزر،سکر مشین، ڈسپوزل ورکس کو درست حالت میں رکھا جائے، سٹاف کا ڈیوٹی روسٹر بنایا جائے ڈرینیج اور نالیوں کی صفائی کا بھی خصوصی بندوبست کیا جائے اور انہیں رپورٹ پیش کی جائے۔اس موقع پرمیونسپل حکام نے بریفنگ دی۔