لیہ(نمائندہ لیہ ٹی وی) بھرتی امیدواران کانسٹیبل /لیڈی کانسٹیبل ضلع لیہ،بھرتی بورڈ کے زیر نگرانی تحریر ی امتحان کا انعقاد ،شفافیت کو یقینی بنانے کےلئے حکومت پنجاب کی طرف سےتین رکنی بھرتی بورڈ تشکیل دیا گیا ہے ،چیئر مین ڈی آئی جی گوہر مشتاق بھٹہ ،سیکرٹری ڈی پی اولیہ محمد علی وسیم اور ممبرایس پی ارسلان زاہد بھرتی بورڈ میں شامل ہیں















،بھرتی بورڈ کی سخت نگرانی میں فزیکل ٹیسٹ پاس کرنے والے میل ،فی میل امیدواران سے تحریری امتحان لیا گیا ،تحریر ی امتحان میں کامیاب امیدواران سے اگلے مرحلے میں انٹرویو لیا جائے گا ،چیئر مین بورڈ گوہر مشتاق بھٹہ نے امیدواران سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آپ اپنی صلاحیتوں اور محنت پراعتماد رکھیں،کسی امیدوار کی حق تلفی نہیں کی جائے گی ،اہلیت کے معیارپرپورااترنے والے امیدواران ہی کامیاب ہوں گے ، سیکر ٹری بورڈڈی پی او لیہ محمد علی وسیم نے کہا کہ جعلی سازی کو روکنے کےلئے امیدواران کی بائیو میٹرک تصدیق کی گئی ،اس کے علاوہCCTVکیمروں کے ذریعے امیدواران کی ویڈیو ریکارڈنگ کی گئی ہے ۔