لیہ(نمائندہ لیہ ٹی وی)ڈی پی او لیہ محمد علی وسیم کی زیر صدارت 5 مختلف مقامات پر کھلی کچہریوں کا انعقاد، شہریوں کے پولیس سے متعلقہ مسائل کے حل کےلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں ،ہر ممکن کوشش ہے کہ عوام کو ان کی دہلیز پر انصاف فراہم کیا جائے۔ڈی پی اولیہ تفصیلات کے مطابق ڈی پی او لیہ محمد علی وسیم کی زیر صدارت 5 مختلف مقامات پر کھلی کچہریوں کا انعقادکیا گیا، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لیہ محمد علی وسیم نے کھلی کچہری کے شرکاءسے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ شہریوں کے پولیس سے متعلقہ مسائل کے حل کےلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں ،ہر ممکن کوشش ہے کہ عوام کو ان کی دہلیز پر انصاف فراہم کیا جائے،تھانہ کی سطح پر شنوائی نہ ہونے کی صورت میں شہری میرے دفتر مجھ سے رجوع کریں ،سائلین کی شکایات کا فوری ازالہ کیا جائےگا، ،کھلی کچہری میں سیاسی و سماجی شخصیات ،معززین علاقہ ،سول سائٹی اور پولیس افسران نے شرکت کی ،ڈی پی او لیہ نے منعقدہ کھلی کچہری میں آئے ہوئے مرد و خواتین سائلین کے مسائل پوری توجہ سے سنے اور ان کے حل کےلئے متعلقہ افسران کو میرٹ پر ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ معاملات کو حقائق کی بنیاد پر حل کےلئے جلد از جلد فیڈ بیک دیں،سائلین نے انفرادی مسائل پر مبنی تحریری درخواستیں پیش کیں ،کھلی کچہری کے شرکاء نے ڈی پی او لیہ کو پولیس سے متعلقہ اجتماعیت کے مسائل جیسے منشیات فروشی سمیت دیگر ایشوز بارے اپنی تجاویز پیش کیں ،جس پر ڈی پی او لیہ نے تجاویز کا خیر مقدم کرتے ہوئے ان کے حل کی یقین دہانی کروائی ،کھلی کچہریوںکا انعقاد ناڑیہ پل ،عامر چوک ،کاظمی چوک ،کلو چو ک اور حافظ آبا د لیہ کروڑروڈ کے مقامات پر کیا گیا