لیہ(نمائندہ لیہ ٹی وی) لیہ پولیس (سرکل کروڑ) کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارکردگی ماہ فروری ،ڈی پی او لیہ محمد علی وسیم کی پریس کانفرنس ،01 کروڑ 72 لاکھ روپے سے زائد کی ریکوری ،ملزمان کے خلاف 125 مقدمات درج ،موٹر سائیکل ،سولر موٹر ،سولر پلیٹس ،مویشی ودیگر سامان برآمد،شہریوں کو قیمتی مال و متاع سے محروم کرنے والے عناصر کے ساتھ کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی ۔ڈی پی او لیہ














تفصیلات کے مطابق لیہ پولیس (سرکل کروڑ) کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف ماہ فروری میں شاندار کار کردگی پر ڈی پی او لیہ محمد علی وسیم کی زیر صدارت پریس کانفرنس کا انعقاد کیا گیا ،ڈی پی او لیہ نے تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتلایا کہ ماہ فروری میں تھانہ کروڑ , تھانہ فتح پور اور سی آئی اے سٹاف کروڑ سرکل پولیس نے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائی عمل میں لاتے ہوئے ملزمان سے01 کروڑ 72 لاکھ روپے سے زائد کی ریکوری کی ،چوری ،ڈکیتی میں ملوث ملزمان کے خلاف 125 مقدمات درج کیے گئے ،برآمدہونے والے مسروقہ سامان میں 35موٹر سائیکل ،15سولر موٹر ،15سولر پلیٹس ،22مویشی ودیگر سامان شامل ہے،ڈی پی او لیہ نے برآمد ہونے والی مسروقہ اشیاء اور نقدی اصل مالکان کے حوالے کی،پریس کانفرنس کا انعقا د ڈی ایس پی کروڑ کے دفتر میں کیا گیا ، پریس کانفرنس میں ڈی ایس پی عبد الرزا ق ،ایس ایچ او تھانہ جا ت ،سیاسی وسماجی شخصیات ،میڈیا نمائندگان و دیگر شہری موجود تھے ۔ڈی پی او لیہ محمد علی وسیم نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شہریوں کو قیمتی مال و متاع سے محروم کرنے والے عناصر کے ساتھ کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی ،عوام الناس کے جان و مال ،عزت و آبرو کی حفاظت کےلئے کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائے گی ،محمد علی وسیم نے شاندار کار کردگی کا مظاہرہ کرنے والے پولیس افسران کو شابا ش دی اورنقد انعام سے نوازا ،شہریوں کی طرف سے پولیس کار کردگی کو سراہتے ہوئے بھر پورخراج تحسین پیش کیا گیا
