لیہ(نمائندہ لیہ ٹی وی) وزیراعلی پنجاب مریم نوازشریف کی ہدایت پرشہریوں کورمضان سہولت بازار سے ریلیف فراہم کیاجارہاہے۔اسسٹنٹ کمشنرتحصیل لیہ حارث حمیدخان اور اسسٹنٹ کمشنرتحصیل کروڑ نور محمدنے رمضان سہولت بازار کا معائنہ کیا۔اسسٹنٹ کمشنرزنے اس موقع پر مختلف سٹالز کا جائزہ لیتے ہوئے اشیاءخورد نوش کی کوالٹی کو چیک کیا۔انہوںنے چینی کے پیکنگ سنٹرکابھی جائزہ لیااور وزن کا معائنہ کیا۔انہوں نے کہاکہ رمضان سہولت بازار کے انعقاد کا بنیادی مقصدکم آمدنی والے افراد کو ریلیف فراہم کرنا ہے اس لیے بازارمیں موثرمانیٹرنگ کی جائے اور اعلی کوالٹی کی اشیاءضروریہ فراہم کی جائے۔