لیہ(نمائندہ لیہ ٹی وی) ڈپٹی کمشنر امیرا بیدار کی زیر صدارت تجاوزات ہٹانے اور ستھرا پنجاب بارے اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرریونیو محمد شاہد ملک و شبیر احمد ڈوگر، اسسٹنٹ کمشنر حارث حمید خان، سی او ایم سی عمار الطاف، تحصیل انچارج ویسٹ مینجمنٹ کمپنی انجینئر حذیفہ مسعود ودیگر موجود تھے۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر امیرا بیدار نے کہا کہ وزیریراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر اینٹی انکروچمنٹ مہم میں تیزی لائی جائے مہم کا بنیادی مقصد عوامی مقامات پر غیر قانونی تجاوزات کا خاتمہ کرنا اور شہریوں کو امدورفت میں آسانیاں فراہم کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ تجاوزات ہٹانے کے لئے جہاں ٹائم لمٹ دیا گیا تھا وہاں فوراً آپریشن شروع کیا جائے۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا مین شاہراہوں پر اور بازاروں میں اولین بنیادوں پر تجاوزات ہٹا کر شہر کا حسن بحال کیا جائے۔ ڈپٹی کمشنر امیرا بیدار نے کہا کہ بازاروں میں واضح کردہ ایک ہی ڈیزائن ایک ہی قطار میں بورڈ لگاے جائیں۔