لیہ(نمائندہ لیہ ٹی وی)وزیراعلی پنجاب مریم نواز کے ویژن” پڑھو پنجاب بڑھو پنجاب “کے تحت ضلع بھر کے سرکاری سکولوں میں داخلہ مہم کا آغاز کردیا گیاہے۔اس سلسلہ میں ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی آفس میں داخلہ مہم کا باقاعدہ رجسٹرداخل خارج میں بچوں کے نام سی ای او ایجوکیشن شازیہ توصیف نے درج کرکےکیا اور آگاہی واک ایجوکیشن کمپلیکس سے اکائونٹ آفس تک نکالی گئی، اس موقع پر سی ای او تعلیم شازیہ توصیف، ڈی او سیکنڈری رضوان خان ، ڈی او تعلیم کاظم گرمانی،ڈی ای او ایلیمنٹری مسز شاہدہ، ڈپٹی ڈی او سیکنڈری گل شیر، ڈپٹی ڈی او ملک بلال اترا و دیگر اساتذہ ، محکمہ تعلیم افسران اور داخل ہونے والے طلبا اور ان کے والدین نے شرکت کی ۔ اس موقع پر سی ای او تعلیم شازیہ توصیف نے کہاکہ پڑھو پنجاب، بڑھو پنجاب تعلیمی ترقی کی جانب ایک مثبت قدم ہے پڑھو پنجاب، بڑھو پنجاب مہم پنجاب میں تعلیم کے فروغ کے لیے شروع کی گئی ۔انہوں نے کہاکہ داخلہ مہم حکومت پنجاب کا ایک انقلابی اقدام ہے جس کا مقصد صوبے میں تعلیم کی بہتری، شرح خواندگی میں اضافہ، اور اسکولوں میں بچوں کے داخلے کو یقینی بنانا ہے جس کا بنیادی مقصد پنجاب کے ہر بچے تک تعلیم کی روشنی پہنچانا اور معیاری تعلیمی نظام کو فروغ دینا ہے۔ محکمہ تعلیم کے افسران داخلہ مہم کو کامیاب بنانے کے لیے بہترین خدمات انجام دیں۔ڈسٹرکٹ ایجوکیشن ایلیمنٹری محمد کاظم خان گورمانی نے کہا کہ حکومت پنجاب تعلیم کے فروغ کے لیے بہترین اقدامات اُٹھارہی ہیں انہوں نے کہاکہ داخلہ مہم کو کامیاب بنانے کے لیے محکمہ تعلیم سرگرم عمل ہے پڑھوپنجاب ،بڑھو پنجاب مہم سے پنجاب کے سرکاری اسکولوں میں داخلے کی شرح میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں ملے گا اساتذہ، والدین کی مشترکہ کوششوں سے وطن عزیز کو تعلیمی میدان میں ایک ترقی یافتہ ملک بنایا جا سکتا ہے۔بعد ازاں تمام شرکا نے آگاہی واک میں شرکت کی اور تعلیم کے فروغ میں اپنے کردار ادا کرنے کی یقین دہانی کروائی۔