لیہ(نمائندہ لیہ ٹی وی)ڈپٹی کمشنر امیرابیدار کی زیرصدارت پولٹری ایسوسی ایشن اوررمضان نگہبان پیکج کے حوالے اجلاس منعقدہوا۔ اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیومحمدشاہدملک،ایڈیشنل ڈائریکٹرلائیوسٹاک ڈاکٹرطارق گدارہ،ڈی اوانڈسٹری عاشق حسین،صدر انجمن تاجران اظہرہانس،چیئرمین انجمن تاجران حاجی تنویراحمدخان ،بنک نمائندگان موجودتھے۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر امیرابیدارنے کہاکہ ماہ رمضان نیکیاں کمانے کاسنہراموقع ہے جس میں شہریوں کو اشیاءخورد نوش سستی فراہم کرکے نیکیاں اور دعائیں سمیٹی جاسکتی ہیں ۔انہوںنے کہاکہ تمام تاجربراری ضلعی انتظامیہ کا دست وبازو ہیں وہ ازخود اپنے مختلف سٹیک ہولڈر کے ساتھ مل کراشیاءضروریہ کو سستاکریں تاکہ شہریوں کو بھر پورریلیف اورآسانی فراہم کی جاسکیں۔ڈپٹی کمشنرنے کہاکہ پولٹری ایسوسی ایشن مقررہ کردہ ریٹ پر فروخت کویقینی بنائے اور اپنے دیگر گوشت فروشوں کو بھی مہنگے داموں فروخت نہ کرنے کی تلقین کریں ۔ ڈپٹی کمشنرنے بنک نمائندگان کو ہدایت کرتے ہوئے کہاماہ صیام میں وزیراعلی پنجاب مریم نواز کے نگہبان رمضان پیکج کے تحت متعدد مستحق خاندان کو فی گھرانہ 10 ہزار روپے دیے جارہے ہیں مستحق افراد کو حکومتی امداد سے کٹوتی یا کسی بھی قسم کی رقم کا تقاضا جرم ہے۔انہوں نے کہاکہ متعلقہ بنک اپنے اپنے ایجنٹس کو سختی سے ہدایت کریں کہ وہ نگہبان رمضان پیکج کی رقم دیتے وقت شہری سے کسی قسم کی کوئی فیس یا نقدرقم نہ لیں ورنہ رقم کے تقاضہ کرنے والوںکے ساتھ سختی سے نمٹاجائے گااورکوئی رعایت نہیں کی جائے گی۔انہوںنے مزید کہاکہ حکومت پنجاب کی جانب سے امدادی رقم دیتے ہوئے کسی قسم کی کٹوتی ہرگز نہیں کی جارہی ہے ضلع میں رقوم کی ادائیگی کے لئے 367 پوائنٹس قائم کر دئے گئے تحصیل لیہ میں 209، کروڑ میں 99 جبکہ چوبارہ میں 59 پوائنٹس قائم کئے گئے ہیں۔قبل ازیں ڈپٹی کمشنرنے امتحانی مرکز گورنمنٹ گرلز ہائی سکول شوگر ملز کالونی کا معائنہ کیا اور رول نمبر سلپس، نگران عملہ و امیدواروں کی حاضری کو چیک کیا۔