لیہ (نمائندہ لیہ ٹی وی) پولیس کانسٹیبل اور لیڈی کانسٹیبل بھرتی 2025 کے لیے فزیکل ٹیسٹ کے بعد امیدواران کی جسمانی پیمائش کا عمل مکمل کر لیا گیا۔ چیئرمین بھرتی بورڈ ڈی آئی جی گوہر مشتاق بھٹہ، سیکرٹری ڈی پی او محمد علی وسیم اور ممبر بورڈ زاہد ارسلان نے اس مرحلے کی نگرانی کی۔








ڈی آئی جی گوہر مشتاق بھٹہ نے کہا کہ کسی امیدوار کے ساتھ زیادتی نہیں ہوگی اور صرف میرٹ پر پورا اترنے والے ہی کامیاب ہوں گے۔ ڈی پی او لیہ محمد علی وسیم نے کہا کہ بھرتی کے عمل میں شفافیت کو یقینی بنایا جا رہا ہے اور امیدوار کسی دھوکے میں نہ آئیں۔ فزیکل ٹیسٹ کی مکمل ویڈیو ریکارڈنگ CCTV کیمروں کے ذریعے کی گئی، جبکہ امیدواروں کی بائیو میٹرک تصدیق بھی عمل میں لائی گئی۔ پولیس لائن میں سخت سیکیورٹی انتظامات کیے گئے تاکہ بھرتی کا عمل بے ضابطگیوں سے پاک رہے۔ فزیکل ٹیسٹ میں کامیاب امیدواروں کو اگلے مرحلے میں تحریری امتحان دینا ہوگا۔

