لیہ(نمائندہ لیہ ٹی وی) ڈائریکٹر جنرل پنجاب فوڈ اتھارٹی محمد عاصم جاوید کی خصوصی ہدایت پر عوام تک معیاری خوراک پہنچانے کے مشن کے تحت کارروائیاں جاری ہیں۔ تفصیلات کے مطابق فوڈ سیفٹی ٹیم نے چک شہباز، لیہ چک شہباز آباد میں ایک ڈسٹری بیوٹر یونٹ پر چھاپہ مارا، جہاں ایکسپائرڈ اور ٹیمپرڈ شدہ اشیائے خور و نوش کی موجودگی پائی گئی۔ فوڈ اتھارٹی کی ٹیم نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے تمام ناقص خوراک موقع پر ہی تلف کر دی اور یونٹ کے مالک کو بھاری جرمانہ عائد کر دیا۔ اس موقع پر ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی محمد عاصم جاوید نے کہا کہ خوراک کے معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا اور عوام کی صحت کے ساتھ کھلواڑ کرنے کی ہر کوشش کو ناکام بنایا جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ معیاری خوراک کی فراہمی تک سخت اقدامات جاری رہیں گے۔ فوڈ اتھارٹی کی اس کارروائی کو شہریوں نے سراہتے ہوئے حکام سے مطالبہ کیا کہ ایسے اقدامات تسلسل کے ساتھ جاری رکھے جائیں تاکہ مضر صحت اشیاء کی فروخت کا مکمل خاتمہ کیا جا سکے۔
