لیہ(نمائندہ جنگ ) ڈپٹی کمشنر لیہ نے حکومت پنجاب کی ہدایت پر ضلع بھر کے تمام اسسٹنٹ کمشنرز، سی او ایم سیز، اور سی او ضلع کونسل کو فوری طور پر کھلے مین ہولز بند کرنے، ان کی رپورٹ مرتب کرنے اور معائنہ کرنے کے احکامات جاری کر دیے ہیں۔ ڈپٹی کمشنر نے مین ہولز کے ڈھکن چوری کرنے والوں کے خلاف فوری کارروائی کی ہدایت بھی کی ہے۔ اس سلسلے میں باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے تاکہ عوام کی حفاظت کو یقینی بنایا جا سکے۔