لیہ: ضلع بھر پیٹرول پمپس پر پیمانوں کی پڑتال کا سلسلہ شروع کر دیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر امیرا بیدار کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر حارث حمید خان نے تحصیل لیہ اور اسسٹنٹ کمشنر انعم اکرم نے تحصیل کروڑ لعل عیسن میں پیٹرول پمپوں کا اچانک معائنہ کیا اور پیمانوں کی پڑتال کی۔ اس موقع پر ڈی او سول ڈیفنس اور ڈی او انڈسٹریز بھی ٹیم کے ہمراہ ان کے ساتھ تھے۔ پڑتال کے دوران پٹرول پمپوں پر پیمانوں میں فرق پایا گیا جس پر موقع پر جرمانے عائد کئے گئے