لیہ (نمائندہ لیہ ٹی وی)ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر غلام محی الدین نے کہاہے کہ ضلع بھر میں انسداد پولیو مہم کامیابی سے جاری ہے۔متعلقہ سٹاف گلی گلی گاؤںگاؤںمیں بچوں کو پولیوسے بچاؤ قطرے پلانے کے لئے سرگرم ہے ۔انہوں نے کہاکہ انسداد پولیو مہم میں 1797 ٹیمیں حصہ لے رہی ہیںجس میں پانچ سال کی عمر تک کے 4 لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو ویکسین دی جائے گی۔ڈاکٹر غلام محی الدین نے مزید بتایاکہ تھل، نشیب کے علاقوں، خانہ بدوش اور دیگر اضلاع سے آئے مہمان بچوں پر خصوصی فوکس رہے گانشیب کے علاقہ میں پولیو ٹیمیں روانہ کر دی گئی ہیںپولیو ٹیموں کی کارکردگی کے جائزہ کے لئے مانیٹرنگ کی جائے گی والدین اور اہل علاقہ پولیو ٹیموں سے بھرپور تعاون کریں انسداد پولیو مہم 7فروری تک جاری رہے گی۔