لیہ (نمائندہ لیہ ٹی وی)ممبرصوبائی اسمبلی سردار علی اصغر گورمانی نے کہاہے کہ حکومت پنجاب شہریوں کو صحت کی بہترین سہولیات فراہم کررہی ہے صحت کی خدمات میں معیاری بہتری اور عوام کے لیے سہولتیں بڑھائی جا رہی ہیںکینسر کے علاج کے لئے پاکستان کاپہلا سرکاری ہسپتال لاہور میں زیر تکمیل ہے۔انہوں نے یہ بات کینسر سے بچاؤکے عالمی دن کے موقع پر کہی۔انہوں نے کہاکہ وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف صحت کی سہولتوں کو نئے عہد میں لے جانے کے لیے بنیادی مراکز صحت کے انفراسٹرکچر اور اس میں جدت کے منصوبہ پر عمل پیرا ہیں جس سے شہریوں کو صحت کی سہولیات مزیدبہترطریقہ سے میسر ہوں گی بلکہ پنجاب کے صحت کے نظام میں ایک نیا اضافہ ہوگا۔ انہو ں نے کہاکہ کینسر کے عالمی دن کے موقع ضرورت اس امرکی ہے کہ کینسر کی تشخیص اور علاج کے بارے میں عوامی شعور و آگاہی کو مزیدتیزکیاجائے کینسر سے بچاؤ کے لئے ہر شہری کو انفرادی کردار ادا کرناہوگاکیونکہ کینسر قابل علاج مرض ہے اور مناسب احتیاط سے بچاؤبھی ممکن ہے ۔ایم پی اے علی اصغرگورمانی نے کہاکہ عام آدمی کے لئے کینسر کا مہنگے علاج کے اخراجات ادا کرنا مشکل ہے جس پر وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف نے کینسر کے علاج کے لئے پاکستان کاپہلا سرکاری ہسپتال لاہو ر شروع کیاہے جو زیر تکمیل ہے نوازشریف کینسر ہسپتال میں ہرسٹیج کے ہر مریض کو مفت علاج کی سہولت فراہم کی جائے گی۔انہوں نے کہاکہ منشیات اور سگریٹ سے پرہیز کرکے کینسر سے بچاؤ ممکن ہے۔