لیہ (نمائندہ لیہ ٹی وی) ڈی پی او لیہ محمد علی وسیم نے تھانہ کروڑ کا دورہ کیا اور پولیس گاڑیوں کی انسپکشن کی۔ انہوں نے پولیس خدمت مرکز اور خدمت کاؤنٹر کا بھی معائنہ کیا، جہاں پولیس سروسز کے اجراء کے طریقہ کار کا جائزہ لیا۔ تھانہ وزٹ کے دوران ڈی پی او نے فرنٹ ڈیسک، حوالات اور دیگر حصوں کا معائنہ کیا، جبکہ آن لائن تھانہ کے اپ ٹو ڈیٹ ریکارڈ کی تکمیل کا بھی جائزہ لیا۔ اس موقع پر انہوں نے متعلقہ ڈرائیورز کو پولیس گاڑیوں کی بہتر نگہداشت یقینی بنانے کی ہدایت کی۔ محمد علی وسیم نے شہریوں کو فراہم کی جانے والی پولیس سروسز کے معیار پر بھی استفسار کیا اور عوامی سہولت کو مزید بہتر بنانے کی ہدایات جاری کیں۔