لیہ (نمائندہ لیہ ٹی وی)شہریوں کے مطالبے پر ڈی پی او لیہ محمد علی وسیم نے ایک اور اہم اقدام اٹھاتے ہوئے پولیس چوکی ٹیل انڈس کو فعال کر دیا۔ انہوں نے اپنے دست مبارک سے چوکی کا افتتاح کیا، جس میں ڈی ایس پی صدر عمران خورشید، ایس ایچ او تھانہ صدر خاور عباس، سیاسی و سماجی شخصیات، معززین علاقہ اور دیگر افراد نے شرکت کی۔
پولیس چوکی پر ایک اے ایس آئی، ہیڈ کانسٹیبل، ڈرائیور اور تین کانسٹیبل تعینات کیے گئے ہیں جبکہ گرد و نواح میں رات کے وقت گشت کے لیے ایک پولیس موبائل بھی فراہم کی گئی ہے۔ اس اقدام کو شہریوں کی جانب سے خوب سراہا گیا، جنہوں نے اسے جرائم کے سد باب کے لیے خوش آئند قرار دیا۔