لیہ (نمائندہ لیہ ٹی وی)آئی جی پنجاب کی ہدایت پر یوتھ انٹرن شپ پروگرام کے تحت پولیس لائن لیہ میں فرینڈز آف پولیس کے بارہویں بیج کی کلاسز کا آغاز کر دیا گیا۔ یونیورسٹی کے طلباء و طالبات کو پولیس افسران نے دورانِ کلاس لیکچرز دیے۔ پولیس حکام کے مطابق پروگرام کا مقصد نوجوانوں کو پولیس ورکنگ اور قانونی ذمہ داریوں سے آگاہ کرنا ہے۔ کمیونٹی پولیسنگ کے تحت اس پروگرام کا انعقاد کیا جا رہا ہے تاکہ پولیس اور شہریوں کے درمیان فاصلوں کو کم کرکے باہمی تعاون کو فروغ دیا جا سکے۔