لیہ (نمائندہ لیہ ٹی وی)وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کے احکامات پرغیرقانونی ایل پی جی سلنڈر کی ریفلنگ کرنے والوں کے خلاف سخت ایکشن جاری ہے۔ڈپٹی کمشنر/ کنٹرولر سول ڈیفنس امیرابیدار کی ہدایت پرسول ڈیفنس آفیسرمحمدتوقیر نے ایل پی جی گاڑیوں کے سلنڈروں اور ری فلنگ پوائنٹس کامعائنہ کیا۔انہوںنے اس موقع پرغیر قانونی آئل یونٹس پائے جانے پر تین ایف آئی آرکا اندراج کروادیا۔سول ڈیفنس آفیسرمحمدتوقیر نے کہاکہ غیرقانونی ایل پی جی سلنڈر کی ریفلنگ سے حادثات سے اضافہ ہورہا ہے اس لیے ایل پی جی پر چلنے والی گاڑیوں کو تھانہ میں بند کیا جائے گا ناقص سلنڈرز گاڑیوں سے اتار لئے جائیںگے۔