چوبارہ(نمائندہ لیہ ٹی وی)وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کے نگہبان رمضان پیکج سے شہریوں کو مستفید کرنے کے سلسلہ میں اسسٹنٹ کمشنر چوبارہ ثنااللہ ہنجرا نے سوشیو اکنامک رجسٹری سنٹرکا معائنہ کیا۔انہوں نے شہریوں کے اندراج کے عمل کامعائنہ کیااور جلدازجلداندارج کے عمل کو مکمل کرنے کی کی ہدایت کی۔انہوں نے چیف آفیسر میونسپل کمیٹی چوبارہ عثمان جاوید سے ستھرا پنجاب کے حوالے سے ملاقات کی ۔اسسٹنٹ کمشنر نے سی او ایم سی کوہدایت دیتے ہوئے کہاکہ صفائی ستھرائی کو مزید بہتر کیاجائے اور ناجائز تجاوزات کے خلاف آپریشن میں تیزی لائی جائے۔