لیہ(نمائندہ لیہ ٹی وی)پولیس کامعیاری تفتیش کے ذریعے ملزمان کو ان کے منطقی انجام تک پہنچانے کا سلسلہ جاری ۔کم سن بچے سے زیادتی کے ملزم فردین الیاس کو عمر قید اور 5 لاکھ روپے جرمانہ کی سزا سنائی گئی، تھانہ پیر جگی پولیس نے ٹھوس شواہد اور حقائق کی بنیاد پرچالان مقدمہ عدالت میں پیش کیا۔ایڈیشنل سیشن جج لیہ حماد احمد قریشی نے درندہ صفت ملزم کو قرار واقعی سزا سنائی ۔ملزم نے چاقوکے خوف سے کم سن بچے حمزہ کو ڈرا کر اس کے ساتھ زیادتی کی تھی ۔متاثرہ بچے کی والدہ کی مدعیت میں ملزم کے خلاف تھانہ پیر جگی میں مقدمہ 114/24درج تھا ۔