کروڑ(نمائندہ لیہ ٹی وی)وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پراسسٹنٹ کمشنرتحصیل کروڑ نو رمحمدنے ٹی ایچ کیولیول ہسپتال کامعائنہ کیا۔انہوں نے اسپتال کی ایمرجنسی،میڈیسن روم،مختلف وراڈز،، پیرا میڈیکل اسٹاف سمیت ڈاکٹرز کی حاضری کا بھی معائنہ کیا۔انہوںنے کہاکہ ڈاکٹرز کا فرض ہے کہ مریضوں سے خوش اخلاقی سے پیش آئیں اور ان کے مرض کی صحیح تشخیص کر کے ادویات تجویز کریں۔انہوںنے کہا وزیراعلی پنجاب کے ویژن کے مطابق عوام کو صحت سہولیات کی مفت فراہمی میں کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔اسسٹنٹ کمشنر نے ہسپتال میں مریضوں و لواحقین سے ہسپتال سے ملنے والی مفت ادویات اور دیگر سہولیات بارے استفسارکیا۔اس موقع پر ایم ڈاکٹرنجف علی کاظمی ہمراہ تھے۔