لیہ(نمائندہ لیہ ٹی وی)ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرجنرل شبیر احمدڈوگر کی زیرصدارت کی پرفارمنس انڈیکیٹرز پر عملدرآمد کے سلسلہ میں اجلاس منعقدہوا۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اے ڈی سی جی شبیر احمدڈوگرنے کہاکہ وزیراعلی پنجاب کی ہدایت کی پرفارمنس انڈیکیٹرزکومزیدبہتر کیاجائے انہوں نے کہاکہ صارفین کوبھرپورریلیف کی فراہمی کے لیے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس مارکیٹوں وبازاروں میںاپنی کارکردگی کو مزید بہتربنائیں ذخیرہ اندوزوں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائیں۔انہوںنے کہاکہ وزیراعلی پنجاب کی خصوصی ہدایت پر تجاوزات کے خلا ف ایکشن کو مزید تیز کیاجائے تاکہ سڑکوں اور راستوں کو کشادہ کیاجائے۔ا نہوں نے کہاکہ ضلع میں ترقیاتی کام جاری ہیں جن کی مانیٹرنگ کے لیے متعلقہ افسران معائنے کریں اور اعلی تعمیراتی میٹریل کے استعمال کو یقینی بناتے ہوئے مقررہ مدت میںکام مکمل کروائیں۔اے ڈی سی جی نے کہاکہ ضلع میں سوشیو اکنامک رجسٹری کے عمل کو مزید تیز کیاجائے تاکہ حکومتی پروگرام بالخصوص رمضان پیکج سے شہریوں کومستفیدکیاجائے۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرجنرل شبیر احمدڈوگرنے متعلقہ افسران کوتعلیمی ادارے،ہسپتالوں،مراکزصحت کے بھی معائنے کرنے کی ہدایت کی۔اجلاس میں متعلقہ محکموں کے افسران موجود تھے۔