لیہ(نمائندہ لیہ ٹی وی)ڈپٹی کمشنر امیرابیدار کی زیرصدارت ضلعی بین المذاھب ہم آہنگی کمیٹی کا اجلاس منعقدہوا۔ اجلاس میںایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیومحمدشاہدملک ،اسسٹنٹ کمشنر حارث حمید خان،اسسٹنٹ کمشنر انعم اکرم،اسسٹنٹ کمشنرچوبارہ ثنااللہ ہنجرا،ڈپٹی ڈائریکٹرڈویلپمنٹ کامران جاوید،سی او ایم سی فتح پورنویدسلیمی ،ممبران کمیٹی انجم بھٹی، ملک محمدمقسوم،ناظہرسہوہن،سلیم سہو،مہرمجید،بختورام،عباس ریاض،مرزا رام،عبدالروف،رانااعجازسہیل،سیدالطاف حسین شاہ،سیدثقلین زیدی ،متعلقہ محکموں کے افسران موجودتھے۔ڈپٹی کمشنر امیرابیدارنے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ مسیحی برادری پاکستان کی لازمی اکائی ہے کرسچن کمیونٹی کو کرسمس کی مبارک باد پیش کرتے ہیںکرسمس کے موقع پر فول پروف سکیورٹی مہیا کی جائے گی۔ انہو ں نے کہاکہ اسلام امن و آشتی کا درس دیتا ہے اقلیتی برادری کو مذہبی عبادت اور تہواروں میں مکمل آزادی ہے کرسمس کے موقع پر بہترین انتظامات کئے جائیں گے کرسمس کے سلسلہ میں مسیحی برادری کو خریداری کے لئے کرسمس بازار قائم کر کے دیں گے جس میں سستی اور معیاری اشیاءکی فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا۔اس موقع پرممبران نے کرسمس کے حوالے سے اپنی رائے کا اظہاربھی کیا۔