لیہ(نمائندہ لیہ ٹی وی)ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسرڈاکٹرغلام محی الدین نے انسداد پو لیو کی مانیٹرنگ کے لیے تحصیل چوبارہ میں ٹیموں کی کارکردگی کو چیک کیا۔انہوں نے اس موقع پرکہاکہ محکمہ صحت کی ٹیمیں پولیوسے بچاؤ کے قطرے پلانے کے لیے کوشاں ہیں اس لیے معاشرے کے تمام طبقات بچوں کو ویکسین پلانے میں بھرپور تعاون کریں۔انہوں نے کہ مہم کے دوران ہر بچے اور ضلع کے داخلی و خارجی راستوں ،خصوصاً جھونپڑیوں و صحرائی علاقوں میں رہائش پذیرخاندانوں کے بچوں پر فوکس کیاجائے تاکہ کوئی بھی بچہ قطرے پینے سے محروم نہ رہے ۔ڈی ایچ او نے کہاکہ پولیوکے قطرے پلانے کے سلسلہ میں متعلقہ ٹیمیں گھرگھرجارہی ہیں تاہم اگر کسی وجہ سے کوئی ٹیم نہیں پہنچ پاتی تو بچوں کے والدین ہیلپ لائن1033 پر رابطہ کر سکتے ہیں۔