لاہور (لیہ ٹی وی)بیرسٹر گوہر نے علیمہ خان کے دعوؤں کو مسترد کر دیاپاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے بانی تحریک انصاف کی بہن علیمہ خان کے بیان کی سختی سے تردید کی ہے۔لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علیمہ خان نے دعویٰ کیا تھا کہ حکومت نے بیرسٹر گوہر سے کہا تھا کہ اگر سنگجانی میں دھرنا ختم کر دیا جائے تو بانی پی ٹی آئی کو 20 دن کے اندر رہا کر دیا جائے گا۔بیرسٹر گوہر نے ان دعوؤں کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا:24 نومبر یا اس سے قبل حکومت سے میرا کوئی رابطہ نہیں ہوا، اور نہ ہی بانی پی ٹی آئی کی رہائی یا ملاقات پر کوئی بات چیت ہوئی۔حکومت کی جانب سے 20 دن میں رہائی کا کوئی وعدہ نہیں کیا گیا، اور میں نے اس سلسلے میں کسی سے کوئی بات نہیں کی۔یہ دعویٰ بھی غلط ہے کہ دھرنا ختم کرنے کے بدلے بانی پی ٹی آئی کی رہائی کی بات ہوئی تھی ،علیمہ خان کا کہنا تھا کہ احتجاجی قافلوں کی آمد سے حکومت دباؤ کا شکار ہوئی اور بیرسٹر گوہر کو بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے لیے جیل بھیجا گیا تھا۔