لیہ(نمائندہ لیہ ٹی وی)وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر صارفین کو گراں فروشی ،ذخیرہ اندوزی سے بچانے کے لیے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس مارکیٹوں میں چیکنگ کا سلسلہ جاری ہیں۔ڈپٹی کمشنر امیرابیدار نے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو ہدایت کرتے ہوئے کہاکہمارکیٹوں ،پھل ،سبزیوں ،کریانہ ایٹم کی طلب ورسد کی مقررہ کردہ ریٹ پر فروختگی وفراہمی کو یقینی بنایاجائے قیمتوں میں کمی اور استحکام کے لئے اسسٹنٹ کمشنرز اور پرائس مجسٹریٹس روزانہ کی بنیاد پر مارکیٹ میں اشیائے خودونوش کی قیمتوں کی چیکنگ کریں اورمنڈیوں میں روزانہ کی بنیاد پر سبزیوں اور پھلوں کی آکشن کی نگرانی کریں بلاوجہ کسی پرجرمانے عائد کرنا ہرگز مقصود نہیں ہے مگر گراں فروشوں، ذخیرہ اندوزوں اور ناجائز منافع خوروں کی سختی سے جانچ پڑتال کی جائے۔پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے ماہ رواں میں ابتک761معائنے کیے،2 دوکانوں کو سیل کیاگیا جبکہ 3لاکھ روپے سے زائد جرمانہ عائد کیا۔