لیہ(نمائندہ لیہ ٹی وی)وزیراعلی پنجاب مریم نوازشریف کی ہدایت پر ضلع لیہ میں ستھراپنجاب مہم کامیابی سے جاری ہے۔ستھراپنجاب کے اہداف کو مزید بہتربنانے کے لیے یونین کونسل جمال چھپری میں ستھرا پنجاب مہم سیمینار منعقدہوا۔ سیمینار میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیومحمد شاہد ملک،اسسٹنٹ کمشنر چوبارہ ثنااللہ ہنجراموجودتھے۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیومحمد شاہد ملک نے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف صوبہ پنجاب کی تعمیروترقی ،صفائی ستھرائی کے لیے کوشاں ہیں ضلعی انتظامیہ صفائی کرنے کے لیے بہترین اقدامات اُٹھارہی ہیں انہوں نے کہاکہ مہم میں مزید بہتری کے لیے شہریوں کا تعاون ناگز یر ہے لہذا عوام کو اس پروگرام میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینا چاہیے تاکہ ہم اپنا ماحول صاف ستھرا رکھ سکیں۔ انہوں نے کہا کہ ستھرا پنجاب پروگرام کو کامیاب بنانے کے لئے نمبرداروں اور سیکرٹریز یونین کونسل کو ہراول دستے کا کردار ادا کرنا ہوگا۔اے ڈی سی آر نے کہاکہ وہ جس طرح محنت ،لگن ،ایمانداری سے کام کررہے ہیں اس طرح ہی کام کرتے رہیں تاکہ ہمارا لیہ صفائی ستھرائی میں مزید بہترین منظر پیش کرسکیں۔اسسٹنٹ کمشنر چوبارہ ثنااللہ ہنجرانے کہاکہ تحصیل چوبارہ میں صبح سویرے صفائی کرنے کا کام شروع کردیاجاتاہے تمام عملہ صفائی بہترین طریقہ سے اپنی خدمات انجام دے رہا ہے اور ریڑھی بازار ایک منظم طریقہ سے خوب صورت منظر پیش کررہاہے ۔سیمینار میں نمبردار ایسوسی ایشن کے نمائندگان اور اہل علاقہ کی کثیرتعداد موجودتھی۔