لیہ (نمائندہ لیہ ٹی وی )ڈپٹی کمشنر لیہ امیرا بیدار نے یوم سیاہ کشمیر کے موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا ہے کہ27اکتوبر تاریخ کا سیاہ ترین دن ہے جب جنت نظیر کشمیر پر بھارت کی طرف سے غاصبانہ قبضہ کیا گیاآزادی جیسی نعمت سے کشمیریوں کو آج بھی محروم رکھا جا رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ بھارت کے ظلم و جبر کی رات ختم ہوکر رہے گی اقوام متحدہ کی قراردادوں کی روشنی میں کشمیریوں کو ان کا حق دیا جائے پاکستانی قوم نہتے کشمیریوں کی جدوجہد آزادی میں ان کے ساتھ کھڑی ہے ۔ڈپٹی کمشنر امیرا بیدار نے کہا کہ دنیا کی کوئی طاقت کشمیریوں کو ان کے حق خود ارادیت سے محروم نہیں کرسکتی کشمیر میں غلامی کی زنجیریں ضرور ٹوٹیں گی اور کشمیر کی آزادی کا سورج طلوع ہوگا پاکستان کشمیریوں کے حق آزادی کیلئے ہر سطح پر کشمیریوں کے شانہ بشانہ کھڑا ہےپاکستانی قوم بہادر کشمیریوں کو ان کی جدوجہد آزادی پر سلام پیش کرتی ہے۔