لیہ: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے وژن کے مطابق شہری انفراسٹرکچر کی بہتری اور آمدورفت کی سہولیات میں اضافے کے لیے لیہ شہر میں نئی سڑک کی تعمیر کا کام شروع کر دیا گیا ہے۔ ڈپٹی کمشنر آصف علی ڈوگر نے ریسکیو 1122 سے گرلز کالج تک براستہ عقب میلاد گراؤنڈ اور عقب صدیق سنٹرل پارک تا کچہری روڈ نئی سڑک کی تعمیر کے منصوبے کا دورہ کیا اور ابتدائی تعمیراتی سرگرمیوں کا جائزہ لیا۔انہوں نے مٹی کی بھرائی، پانی کے چھڑکاؤ اور سڑک کی بنیاد کی تیاری کے کام کا معائنہ کرتے ہوئے متعلقہ حکام کو معیاری میٹریل کے استعمال، تکنیکی تقاضوں کی پابندی اور منصوبے کی مقررہ مدت میں تکمیل یقینی بنانے کی ہدایت کی۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ منصوبے کی بروقت تکمیل سے شہریوں اور مسافروں کو آمدورفت کے لیے بہتر راستے اور سہولیات میسر آئیں گی۔ اس موقع پر ایکسین بلڈنگ میاں سجاد، ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ عصمت اللہ سمیت دیگر متعلقہ افسران موجود تھے۔





