لیہ:ریسکیو 1122 ضلع لیہ کی یکم سے 10 نومبر 2026 تک کی کارکردگی رپورٹ جاری کر دی گئی۔ رپورٹ کے مطابق ریسکیو 1122 نے 10 روز کے دوران مجموعی طور پر 1,822 ایمرجنسیز پر رسپانس دیا اور 1,789 متاثرین کو طبی امداد فراہم کی۔رپورٹ کے مطابق ضلع بھر میں 1,201 میڈیکل ایمرجنسیز، 216 روڈ ٹریفک حادثات، 20 کرائم، 26 گرنے اور آتشزدگی کے 6 واقعات رپورٹ ہوئے، جبکہ 101 دیگر ریسکیو آپریشنز بھی مکمل کیے گئے۔ریسکیو اہلکاروں نے مختلف ایمرجنسیز میں 757 افراد کو موقع پر ابتدائی طبی امداد فراہم کی جبکہ 794 مریضوں کو مزید علاج کے لیے ہسپتال منتقل کیا گیا۔ پیشنٹ ٹرانسفر سروس کے تحت بھی 205 مریضوں کو طبی سہولیات فراہم کی گئیں۔رپورٹ کے مطابق مختلف ایمرجنسیز میں 33 افراد جاں بحق ہوئے جبکہ ریسکیو 1122 کا اوسط ایمرجنسی رسپانس ٹائم 7 منٹ 23 سیکنڈ رہا۔ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ڈاکٹر سجاد احمد ملک کی نگرانی میں ضلع بھر میں ریسکیو سروسز کا تسلسل برقرار ہے۔







