layyah
اتوار, جون 28, 2026
  • صفحہ اول
  • لیہ
    • ادب
    • ثقافت
    • سیاست
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • علاقائی خبریں
  • سائنس
  • کاروبار
  • فنون لطیفہ
  • صحت
  • وڈیوز
  • کالم
  • انٹرویو
  • زراعت
  • ستاروں کے احوال
  • شوبز
  • کھیل
  • صفحہ اول
  • لیہ
    • ادب
    • ثقافت
    • سیاست
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • علاقائی خبریں
  • سائنس
  • کاروبار
  • فنون لطیفہ
  • صحت
  • وڈیوز
  • کالم
  • انٹرویو
  • زراعت
  • ستاروں کے احوال
  • شوبز
  • کھیل
layyah
No Result
View All Result

غیر قانونی سمز کے اجرا کا معاملہ، صوبائی محتسب پنجاب لیہ کی جانب سے آئی جی جیل خانہ جات کو دوسرا نوٹس، 45 دن میں رپورٹ طلب، 82 روز گزرنے کے باوجود جواب جمع نہ کرایا جا سکا، عدم تعمیل مس کنڈکٹ قرار،ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کا عندیہ

عبدالرحمن فریدی by عبدالرحمن فریدی
فروری 9, 2026
in لیہ
0
غیر قانونی سمز کے اجرا کا معاملہ، صوبائی محتسب پنجاب لیہ کی جانب سے آئی جی جیل خانہ جات کو دوسرا نوٹس، 45 دن میں رپورٹ طلب، 82 روز گزرنے کے باوجود جواب جمع نہ کرایا جا سکا، عدم تعمیل مس کنڈکٹ قرار،ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کا عندیہ

لیہ (نمائندہ لیہ ٹی وی)صوبائی محتسب پنجاب کے علاقائی دفتر لیہ نے دورانِ حراست قیدیوں کے نام پر غیر قانونی طور پر سمز کے اجرا کے معاملے پر انکوائری رپورٹ جمع نہ کرانے پر آئی جی جیل خانہ جات پنجاب کو دوسرا نوٹس جاری کر دیا ہے۔صوبائی محتسب پنجاب لیہ کی جانب سے جاری کردہ نوٹس کے مطابق شکایت کنندہ عامر بلال خان دستی ایڈووکیٹ کی درخواست پر 17 نومبر 2025 کو احکامات جاری کیے گئے تھے، جن میں آئی جی جیل خانہ جات پنجاب کو 45 یوم کے اندر اندر کارروائی سے متعلق رپورٹ جمع کرانے کا حکم دیا گیا تھا، تاہم مقررہ مدت گزرنے کے باوجود رپورٹ جمع نہ کروائی جا سکی۔نوٹس میں کہا گیا ہے کہ مقررہ مدت میں رپورٹ جمع نہ کرانے پر پہلے ریمانڈر کے باوجود ادارے کی جانب سے کوئی جواب موصول نہیں ہوا، جس پر اب دوسرا ریمانڈر جاری کیا گیا ہے۔ صوبائی محتسب پنجاب لیہ کا مؤقف ہے کہ جیل میں زیرِ حراست قیدیوں کے نام پر سمز کا اجرا اور اس حوالے سے جواب جمع نہ کروانا سنگین مس کنڈکٹ کے زمرے میں آتا ہے۔شکایت کنندہ عامر بلال خان دستی ایڈووکیٹ نے الزام عائد کیا ہے کہ سابق سپرنٹنڈنٹ نیو سنٹرل جیل ملتان ارشد وڑائچ، ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ نیو سنٹرل جیل ملتان عارف حبیب اور انچارج بارک جند وڈا کی مبینہ ملی بھگت سے فنگر پرنٹس اور انگوٹھوں کے نشانات لے کر غیر قانونی طور پر سمز جاری کی گئیں۔عامر بلال خان دستی ایڈووکیٹ کا کہنا ہے کہ مذکورہ اقدام نہ صرف قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی ہے بلکہ ایک سنگین مس کنڈکٹ بھی ہے، جس پر ملوث افسران کے خلاف محکمانہ کارروائی کے ساتھ ساتھ متعلقہ اداروں کے ذریعے قانونی کارروائی بھی ہونی چاہیے۔انہوں نے مزید کہا کہ آئی جی جیل خانہ جات پنجاب کی جانب سے انکوائری رپورٹ جمع نہ کروانا اور معاملے پر خاموشی اختیار کرنا ادارے کی ساکھ پر سوالیہ نشان ہے اور یہ طرزِ عمل صوبائی محتسب پنجاب لیہ کے اختیارات کو چیلنج کرنے کے مترادف ہے۔ نوٹس کے مطابق 82 روز گزرنے کے باوجود جواب جمع نہ کروانا عدم تعمیل کے زمرے میں آتا ہے، جس پر قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جا سکتی ہے۔

Tags: bani pti newsCHAIRMAN PTICMPUNJABlayyah newslayyah tvmultan newsnational english newspakistan newspunjab govt newspunjab govt.news
Previous Post

ضلع لیہ کے گورنمنٹ پرائمری اسکول ڈڈھے والا میں شہد کی مکھیوں کا حملہ، 6 افراد متاثر، چار بچے اور دو اساتذہ زخمی، ریسکیو ٹیموں نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے متاثرین کو ٹی ایچ کیو چوبارہ منتقل کر دیا

Next Post

رمضان کی تیاری ۔۔۔۔ نیت، عمل اور اخلاق: رمضان کا مکمل سبق

Next Post

رمضان کی تیاری ۔۔۔۔ نیت، عمل اور اخلاق: رمضان کا مکمل سبق

Please login to join discussion

تازہ ترین

نیویارک میں یومِ عاشور کی مجلس، میئر ظہران ممدانی کی شرکت، امام حسینؓ کے عزم کو خراجِ تحسین الخوئی سینٹر کوئنز میں مجلسِ عزا، انصاف اور حق کے لیے جدوجہد کو امام حسینؓ کا پیغام قرار دیا

جون 26, 2026
محرم الحرام: اے ڈی سی جی شبیر احمد ڈوگر کا شیخ ظفر والی گلی اور دربار عارف شہید کا دورہ، انتظامات کا جائز صفائی ستھرائی، سبیل پوائنٹس اور ویسٹ مینجمنٹ ٹیموں کی کارکردگی کا معائنہ، عزاداروں کو بہترین سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت

جون 25, 2026
فیفا ورلڈ کپ 2026: سوئٹزرلینڈ اور میزبان کینیڈا ناک آؤٹ مرحلے میں پہنچ گئے سوئٹزرلینڈ نے کینیڈا کو 1-2 سے شکست دے کر گروپ بی میں پہلی پوزیشن حاصل کر لی، قطر ایونٹ سے باہر

فیفا ورلڈ کپ 2026: سوئٹزرلینڈ اور میزبان کینیڈا ناک آؤٹ مرحلے میں پہنچ گئے سوئٹزرلینڈ نے کینیڈا کو 1-2 سے شکست دے کر گروپ بی میں پہلی پوزیشن حاصل کر لی، قطر ایونٹ سے باہر

جون 25, 2026
ملک بھر میں 9 محرم الحرام کے جلوس برآمد، سکیورٹی کے سخت انتظامات، لاکھوں عزادار شریک کراچی، لاہور، اسلام آباد سمیت مختلف شہروں میں مرکزی جلوس روایتی راستوں پر رواں دواں، پولیس، رینجرز اور قانون نافذ کرنے والے ادارے ہائی الرٹ

محرم الحرام: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر لَیّہ میں ٹھنڈی میٹھی سبیلوں کا خصوصی انتظام ضلعی انتظامیہ کی جانب سے مختلف مقامات پر سبیلیں قائم، عزاداروں اور شہریوں کو ٹھنڈے مشروبات کی فراہمی، صفائی ستھرائی کے خصوصی اقدامات

جون 25, 2026
پشاور میں لڑکی سے مبینہ اجتماعی زیادتی، 3 ملزمان گرفتار، جرگے میں شادی کا فیصلہ بھی بے نقاب متاثرہ لڑکی کے والد کے ساتھ جرگہ کرنے والے افراد بھی حراست میں، پولیس کی مختلف پہلوؤں سے تفتیش جاری

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2024

No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • لیہ
    • ادب
    • ثقافت
    • سیاست
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • علاقائی خبریں
  • سائنس
  • کاروبار
  • فنون لطیفہ
  • صحت
  • وڈیوز
  • کالم
  • انٹرویو
  • زراعت
  • ستاروں کے احوال
  • شوبز
  • کھیل

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2024