لیہ(نمائندہ لیہ ٹی وی) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے وژن کے مطابق شہروں کی خوبصورتی کے لئے عملی اقدامات جاری ہیں۔ اس سلسلہ میں ڈپٹی کمشنر آصف علی ڈوگر کی ہدایت پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو لیہ شاہد ملک نے تحصیل کروڑ کا دورہ کیا اور چیف منسٹر بیوٹیفکیشن پروجیکٹ کے تحت دکانوں پر یونیفائیڈ بورڈز لگانے کے اقدامات کا جائزہ لیا۔ انہوں نے متعلقہ میونسپل حکام کو یونیفائیڈ بورڈز اور بیوٹیفکیشن پروجیکٹ میں مزید بہتری کے لیے ہدایات جاری کیں۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر کروڑ محبوب اقبال ہنجرا بھی ہمراہ موجود تھے۔ اے ڈی سی آر نے ماڈل ریڑھی بازار کروڑ لعل عیسن کا بھی معائنہ کیا اور اشیاء کی کوالٹی اور قیمتوں کی پڑتال کی۔ اے ڈی سی آر نے بس سٹینڈ کروڑ لعل عیسن میں جاری ترقیاتی کام کا بھی معائنہ کیا اور منصوبہ کو بروقت مکمل کرنے کی ہدایت کی۔
