لیہ(نمائندہ لیہ ٹی وی) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے وژن ستھرا پنجاب کے لئے ضلعی انتظامیہ متحرک۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل لیہ شبیر احمد ڈوگر کا اتوار کے روز بھی شہری سہولیات کے انتظامات کے جائزہ کے لئے مختلف علاقوں کا دورہ۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل لیہ شبیر احمد ڈوگر نے اتوار کے روز ڈسٹرکٹ سپورٹس کمپلیکس لیہ، لیڈیز پارک لیہ اور محلہ گجرانوالہ پارک کا دورہ کیا اور شہریوں کی سہولت کے پیش نظر کیے جانے والے اقدامات کا جائزہ لیا اور ضروری ہدایات جاری کیں۔ انہوں نے پارک کی تزین و آرائش اور صفائی کے انتظامات کا معائنہ کیا اور بہتری کے احکامات دیے۔ اے ڈی سی جی نے محلہ گجرانوالہ اور شہر کے دیگر علاقوں میں صفائی و تزین و آرائش کے اقدامات کے لئے بھی ہدایات جاری کیں۔
