لیہ(نمائندہ لیہ ٹی وی )ڈسٹرکٹ بار انتخابات برائے سال 27- 2026پولنگ اور گنتی کا مرحلہ مکمل نتائج جاری،شیخ سیف اللہ سعید ایڈووکیٹ صدر ،محمد شعبان علوی ایڈووکیٹ جنرل سیکرٹر ی منتخب ،صدارت کی سیٹ پر تین امیدوار مدمقابل تھے جن میں شیخ سیف اللہ سعید ایڈووکیٹ 400ووٹ،آصف کامران جوتہ ایڈووکیٹ 352مسز صنوبر گل خان ایڈووکیٹ نے 11 ووٹ لئے،جنرل سیکرٹری کی سیٹ پر بھی دوامیدوار مد مقابل تھےجن میں سے محمدشعبان علوی ایڈووکیٹ 379ووٹ، سید فراست علی شاہ ایڈووکیٹ 376حاصل کئے،مجموعی طور پر 851مرد و خواتین وکلاء میں سے 763ووٹرز نے ووٹ کاسٹ کیا،انتخابی نتائج کے مطابق شیخ سیف اللہ ایڈووکیٹ صدر اور محمد شعبان علوی ایڈووکیٹ جنرل سیکرٹری منتخب ہوگئےیہاں یہ بات یاد رہے کہ اس سال دیگر سیٹوں پر بھی الیکشن ہوئے جن میں جائنٹ سیکرٹری پر رفیق سپر ،لائبریری سیکرٹری کی سیٹ پر ذیشان جاوید ایڈووکیٹ چوہدری جنید احمد فنانس سیکرٹری منتخب ہوگئے

