لیہ (نمائندہ لیہ ٹی وی )گیم چینجرمنصوبہ "لیہ تونسہ پل”کےاپروچ روڈز کی تعمیر کےلیےاہم پش رفت ،سابق صوبائی منسٹروسابق ممبرصوبائی اسمبلی مہراعجاز احمد اچلانہ ٫ ڈپٹی کمشنر لیہ ٫اسسٹنٹ کمشنر لیہ کا لیہ تونسہ پل کاوزٹ ۔ علاقہ معززین کی بڑی تعداد موجود۔تفصیل کےمطابق گزشتہ دن سابق صوبائی وزیر وسابق ایم پی اے مہراعجازاحمد اچلانہ نے ڈپٹی کمشنر لیہ ،اسسٹنٹ کمشنر لیہ اورڈان کنسرکشن کمپنی کےاونر شبیرخان جروار نےعلاقہ معززین جن میں ریٹائرڈ تحصیلدار ریاض قیصر قیصرانی،معروف کالم نگار لقمان اسد،الیاس خان قیصرانی ،محمداسماعیل ڈلو،قاری غلام سرورفاروقی سوئیہ ودیگرکےہمراہ لیہ تونسہ پل ک وزٹ کیا اور اپنی مدد آپ کےتحت اپروچ روڈز کی تعمیر کرنےوالےعلاقہ مکینوں کی حوصلہ افزائی کی۔اپروچ روڈز کی تعمیر کےحوالےسے سابق صوبائی منسٹر اورڈویژنل صدرمسلم لیگ ن مہراعجاز احمداچلانہ نےاس عزم کااظہارکیا کہ وہ وزیراعظم پاکستان میاں محمدشہباز شریف سےجلد ملاقات کرکےفنڈزکی فوری دستیابی کامطالبہ کریں گے۔صحافیوں کی طرف سے پوچھے گئے اس سوال پر کہ آپ ہی کی پارٹی کےلوگ اس منصوبےکی مخالفت میں پیش پیش ہیں کےجواب میں مہراعجازاحمداچلانہ نےکہاکہ جولوگ اس گیم چینجرمنصوبہ کی مخالفت کررہے ہیں وہ علاقہ اورضلع کی ترقی نہیں چاہتے یاوہ اس منصوبہ کی اہمیت سےلاعلم ہیں ۔کوئی ذاتی حیثیت میں اس منصوبہ کی مخالفت کررہاہوگالیکن یہ ہماری جماعت اورہمارے ہی وزیراعظم میاں محمدنوازشریف کادیاگیالیہ کوایک خوب صورت تحفہ ہےاورمسلم لیگ ن ہرصورت اس منصوبے کی تکمیل چاہتی ہے۔انھوں نے اس بات کایقین دلایا کہ کہ یہ منصوبہ جلد پایہ تکمیل کوپہنچےگاجبکہ ڈپٹی کمشنر لیہ نےاس موقع پر کہاکہ اپنی مدد آپ کےتحت کام کاآغاز کرنےوالےعلاقہ مکینوں کےساتھ ہرقسمی تعاون کیاجائے گا اورجلد این ایچ اےکوکام کاآغازکرنےکےلیےایک لیٹر لکھیں گے
