لیہ (نمائندہ لیہ ٹی وی) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج جزیلہ اسلم نے منشیات فروشی کے مقدمہ میں جرم ثابت ہونے پر ملزم حق نواز کو 9 سال قیدِ بامشقت اور 90 ہزار روپے جرمانہ ادا کرنے کی سزا سنادی۔ عدم ادائیگی جرمانہ کی صورت میں ملزم کو مزید قید بھگتنا ہوگی۔ملزم حق نواز کے خلاف 20 مارچ 2024 کو منشیات برآمد ہونے پر تھانہ چوک اعظم لیہ میں مقدمہ نمبر 259/24 درج کیا گیا تھا۔ مقدمہ کی پیروی پنجاب پراسکیوشن ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے اسسٹنٹ ڈسٹرکٹ پبلک پراسیکیوٹر غلام مصطفیٰ نے کی، جنہوں نے عدالت میں ٹھوس شواہد اور مؤثر دلائل پیش کیے۔ عدالت نے پراسکیوشن کے مؤقف سے اتفاق کرتے ہوئے ملزم کو قرارِ واقعی سزا سنادی۔ڈسٹرکٹ پبلک پراسیکیوٹر شیخ محمد شعیب نے اے ڈی پی پی غلام مصطفیٰ کی بہترین کارکردگی کو سراہتے ہوئے امید ظاہر کی کہ آئندہ بھی اسی جذبے سے انصاف کی فراہمی کے لیے کام جاری رکھا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب پراسکیوشن ڈیپارٹمنٹ عوام کو انصاف دلانے کے لیے اپنا بھرپور کردار ادا کرتا رہے گا۔
