





لیہ(نمائندہ لیہ ٹی وی)ڈی پی او لیہ حسن جاوید بھٹی نے رات گئے تھانہ کوٹ سلطان اور ریورائن پولیس پوسٹ خان والہ کا سرپرائز وزٹ کیا ،ڈی پی او لیہ نے تھانہ پر فرنٹ ڈیسک ،تھانہ حوالات ،مال خانہ ،اسلحہ کوت و دیگر کا معائنہ کیا ،گشت پر مامور پولیس موبائل ہائے کا بھی چیک کیا ،ایس ایچ او محمد ہشام و دیگر افسران اس موقع پر موجود تھے ،ڈی پی او لیہ نے ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ رات کے اوقات میں گشت کے نظام کو موئثر اور فعال رکھا جائے تا کہ مجرمانہ سرگرمیوں میں ملوث عناصر کو قانون کی گرفت میں لا کر شہریوں کے جان و مال ،عزت و آبرو کے تحفظ کو یقینی بنایا جا سکے ،ڈی پی او لیہ نے ضلع کی دریائی حدود پر واقع ریورائن پولیس پوسٹ خانہ والہ کا وزٹ بھی کیا ،پولیس ملازمان سے مسائل دریافت کیے اور سکیورٹی حوالے سے اطراف کا جائزہ لیا ۔

