لیہ ( نمائندہ لیہ ٹی وی)اسسٹنٹ کمشنر زوہیب کریم نے عیسائی برادری میں حکومتِ پنجاب کی جانب سے جاری کردہ مینارٹی کارڈ تقسیم کیے۔ اس موقع پر عیسائی برادری کے نمائندے موجود تھے۔اسسٹنٹ کمشنر نے اس موقع پر کہا کہ مینارٹی کارڈ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا ایک احسن اور فلاحی اقدام ہے جس کا مقصد اقلیتی برادری کو معاشی تحفظ فراہم کرنا اور انہیں قومی دھارے میں مزید مضبوط بنانا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت اقلیتوں کی فلاح و بہبود کے لیے عملی اقدامات کر رہی ہے تاکہ انہیں بھی وہی سہولیات میسر آ سکیں جو دیگر شہریوں کو حاصل ہیں۔اسسٹنٹ کمشنر نے مزید کہا کہ مینارٹی کارڈ کے ذریعے مستحق خاندانوں کو مالی معاونت حاصل ہوگی جس سے ان کے معیارِ زندگی میں بہتری آئے گی۔ انہوں نے عیسائی برادری کو یقین دلایا کہ ضلعی انتظامیہ ان کے مسائل کے حل اور فلاحی منصوبوں کے نفاذ کے لیے ہر ممکن تعاون جاری رکھے گی۔اس موقع پر عیسائی برادری کے افراد نے حکومتِ پنجاب اور ضلعی انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا۔اسسٹنٹ کمشنر نے بعد ازاں ریڑھی بازار چوک اعظم کا بھی معائنہ کیا۔انہوں نے اس موقع پر کہا کہ ریڑھی بازار میں صفائی ستھرائی کا خاص خیال رکھا جائے کوڑا کرکٹ ادھر اُدھر نہ پھینکا جائے اور بازار کے اطراف کو صاف اور خوبصورت رکھا جائے تمام ریڑھی بان مقررہ حدود میں رہتے ہوئے اپنا کاروبار کریں ریڑھی بازار کے منظم ہونے سے نہ صرف شہریوں کو سہولت ملے گی بلکہ شہر کی خوبصورتی میں بھی اضافہ ہوگا

