لیہ ( نمائندہ لیہ ٹی وی) ڈی پی او لیہ حسن جاوید بھٹی کا ٹریفک کمپلیکس ،ڈی ایس پی سرکل صدر اور تھانہ صدر کا وزٹ ،ڈی پی او لیہ حسن جاوید بھٹی نے ٹریفک کمپلیکس وزٹ کے دوران پولیس ملازمان سے ان کے مسائل دریافت کیے اور ان کو ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ شاہراہوں پر ٹریفک حادثات کی روک تھام کےلئے ٹریفک قوانین پر عمل درآمد کو ہر صورت یقینی بنائیں اور اپنے فرائض بخوبی احسن سر انجام دیں ،ڈی ایس پی سرکل صدر وزٹ کے دوران تعمیراتی کام کا جائزہ لیا اور موجود سائلین سے ان کے مسائل دریافت کیے ،متعلقہ پولیس افسران کو شہریوں کے مسائل فوری اور میرٹ پر حل کرنے کی ہدایت کی ،ڈی پی او لیہ حسن جاوید بھٹی نے تھانہ صدر کے اچانک وزٹ کے دوران تھانہ حوالات ،فرنٹ ڈیسک ،تفتیشی رومز ،وائرلیس کنٹرول روم ،محرر آفس کا معائنہ کیا ،آن لائن ریکارڈ کی تکمیل اور مینوئل ریکارڈ بھی چیک کیا ،پولیس افسران کو ہدایت کی کہ رات کے اوقات میں گشت کے نظام کو فعال اور موئثر بنائیں تا کہ چوری کی وارداتوں کا سدباب ہو اور شہری سکھ چین کی نیند سو سکیں۔
![]()


