کروڑ ( نمائندہ لیہ ٹی وی)اسسٹنٹ کمشنر تحصیل کروڑ محبوب اقبال ہنجرا نے ڈپٹی کمشنر لیہ کی ہدایات پر مختلف مقامات کے معائنے کیے۔ اسسٹنٹ کمشنر نے سپیشل ایجوکیشن سینٹر میں ریویمپنگ کے کام کا معائنہ کرتے ہوئے کہا کہ تعمیراتی کام میں معیاری مٹیریل استعمال کیا جائے اور کام کو مقررہ مدت میں مکمل کیا جائے تاکہ خصوصی بچوں کو بہتر سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جا سکے۔اسسٹنٹ کمشنر نے جنرل بس اسٹینڈ کروڑ کا دورہ کیا اور صفائی ستھرائی، انتظامی امور اور عوام کو فراہم کی جانے والی سہولیات کا جائزہ لیا۔ انہوں نے متعلقہ عملے کو ہدایت کی کہ مسافروں کی سہولت کے لیے انتظامات کو مزید بہتر بنایا جائے۔انہوں نے میرج ہال کا معائنہ کیا اور خلاف ورزی پر ایک میرج ہال کو سیل کردیا۔اسسٹنٹ کمشنر محبوب اقبال ہنجرا نے بستی کلیا میں سیوریج کے دیرینہ مسئلے کا جائزہ لیا۔ انہوں نے متعلقہ محکموں کو ہدایت کی کہ سیوریج کے مسئلے کے مستقل حل کے لیے فوری اقدامات کیے جائیں نکاسیٔ آب کے نظام کو بہتر بنایا جائے اور عوام کو درپیش مشکلات کا ازالہ ترجیحی بنیادوں پر کیا جائے
