لیہ ( نمائندہ لیہ ٹی وی)حکومت پنجاب کے احکامات اور ڈائریکٹر سول ڈیفنس پنجاب کی ہدایت پر سول ڈیفنس لیہ کی بم ڈسپوزل اسکواڈ کہ جانب سے سوشل ورکرز ویلفیئر اسکول میں موک ایکسرسائز کا انعقاد کیا گیا۔موک ایکسرسائز کے دوران طلبہ و اساتذہ کو بھی احتیاطی تدابیر، بروقت ردعمل اور ہنگامی حالات میں محفوظ طرزِ عمل کے بارے میں آگاہی فراہم کی گئی۔موک ایکسرسائز کا مقصد کسی بھی ہنگامی صورتحال بالخصوص بم کی موجودگی یا دھماکہ خیز مواد سے نمٹنے کے لیے عملی تیاری، پیشہ ورانہ مہارت میں اضافہ اور اداروں کے درمیان ہم آہنگی کو فروغ دینا تھا۔ اس موقع پر سول ڈیفنس بم ڈسپوزل اسکواڈ نے اپنی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کا عملی مظاہرہ کرتے ہوئے حفاظتی اقدامات، سرچ آپریشن اور مشتبہ مواد کو محفوظ طریقے سے ناکارہ بنانے کے طریقہ کار سے آگاہ کیا

