لیہ ( نمائندہ لیہ ٹی وی)ڈپٹی کمشنر آصف علی ڈوگر کی زیر صدارت سی ایم بیوٹیفکیشن پروجیکٹ کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو محمد شاہد ملک، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل شبیر احمد ڈوگر و دیگر موجود تھے۔ اجلاس میں سی ایم بیوٹیفکیشن پروجیکٹ کی پیش رفت کا تفصیلی جائزہ لیا گیا اور منصوبے کو مقررہ مدت میں مکمل کرنے کے لیے لائحہ عمل پر غور کیا گیا۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر آصف علی ڈوگر نے کہا کہ سی ایم بیوٹیفکیشن پروجیکٹ حکومت پنجاب کا اہم منصوبہ ہے جس کا مقصد شہر کی خوبصورتی میں اضافہ اور شہریوں کو بہتر ماحول فراہم کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ تمام متعلقہ محکمے باہمی تعاون اور مربوط حکمت عملی کے تحت کام کریں اور منصوبے کے تمام مراحل کو مقررہ ٹائم لائن کے مطابق مکمل کیا جائے عوامی مفاد کے منصوبوں کی بروقت تکمیل ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے اور اس ضمن میں کسی بھی قسم کی غفلت یا تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی۔ڈپٹی کمشنر نے کام کے معیار پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہ کرنے اور شفافیت کو یقینی بنانے پر بھی زور دیا
