layyah
جمعرات, دسمبر 25, 2025
  • صفحہ اول
  • لیہ
    • ادب
    • ثقافت
    • سیاست
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • علاقائی خبریں
  • سائنس
  • کاروبار
  • فنون لطیفہ
  • صحت
  • وڈیوز
  • کالم
  • انٹرویو
  • زراعت
  • ستاروں کے احوال
  • شوبز
  • کھیل
  • صفحہ اول
  • لیہ
    • ادب
    • ثقافت
    • سیاست
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • علاقائی خبریں
  • سائنس
  • کاروبار
  • فنون لطیفہ
  • صحت
  • وڈیوز
  • کالم
  • انٹرویو
  • زراعت
  • ستاروں کے احوال
  • شوبز
  • کھیل
layyah
No Result
View All Result

گورنمنٹ ایم سی ہائی سکول میں یومِ قائد اعظم کی شاندار تقریب، ڈپٹی کمشنر آصف علی ڈوگر مہمانِ خصوصی ڈپٹی کمشنر کا طلبہ سے خطاب ، قائد اعظم کے نظریات، اتحاد، ایمان اور نظم و ضبط کو عملی زندگی کا حصہ بنانے پر زور — طلبہ کی تقاریر، ملی نغمے اور ٹیبلو پیش

عبدالرحمن فریدی by عبدالرحمن فریدی
دسمبر 25, 2025
in لیہ
0
گورنمنٹ ایم سی ہائی سکول میں یومِ قائد اعظم کی شاندار تقریب، ڈپٹی کمشنر آصف علی ڈوگر مہمانِ خصوصی ڈپٹی کمشنر کا طلبہ سے خطاب ، قائد اعظم کے نظریات، اتحاد، ایمان اور نظم و ضبط کو عملی زندگی کا حصہ بنانے پر زور — طلبہ کی تقاریر، ملی نغمے اور ٹیبلو پیش

لیہ(نمائندہ لیہ ٹی وی )قائد اعظم ڈے کے حوالے سے گورنمنٹ ایم سی ہائی سکول میں ایک شاندار اور پروقار تقریب منعقد ہوئی تقریب کے مہمانِ خصوصی ڈپٹی کمشنر آصف علی ڈوگر تھے۔ اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل شبیر احمد ڈوگر ،سی ای او تعلیم ڈاکٹر عبد القیوم،ڈی ای او گل شیر،طلبہ، اساتذہ اور مختلف محکمہ جات کے افسران نے شرکت کی۔تقریب کا آغاز پرچم کشائی،تلاوت،نعت سے کیاگیا۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر آصف علی ڈوگر نے کہا کہ قائد اعظم محمد علی جناح کی زندگی جدوجہد اور اصول آج بھی ہمارے لیے روشن مثال ہیں۔ انہوں نے کہا کہ قائد اعظم کی تعلیمات ہمیں اتحاد، ایمان اور نظم و ضبط کا درس دیتی ہیں اور انہی اصولوں پر عمل پیرا ہو کر ہم پاکستان کو ترقی کی راہ پر گامزن کر سکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ قائد اعظم کے فرمان "کام، کام اور صرف کام” کو مثال بناتے ہوئے اگر آج ہم اپنی ذمہ داریاں بہتر طریقے سے نبھائیں گے تو کل یہی طلبہ اس ملک و قوم کی خدمت زیادہ بہتر انداز میں کر سکیں گے۔ انہوں نے کہا کہ طلبہ اپنی تعلیم، کردار اور ذمہ داری کو سنجیدگی سے لیں، کیونکہ وہی مستقبل کے معمار ہیں۔ڈپٹی کمشنر نے سی ای او ایجوکیشن اور ڈی ڈی کالجز کو ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے اپنے اداروں میں قائد اعظم کے حوالے سے خصوصی نشستیں منعقد کریں جن میں طلبہ تقاریر کریں، کوئز مقابلے ہوں اور نوجوان نسل کو قائد اعظم کی جدوجہد سے روشناس کرایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ قائد اعظم کو صرف ان کی سالگرہ کے موقع پر یاد نہ رکھیں بلکہ ان کی فکر اور مشن کو عملی زندگی کا حصہ بنایا جائے۔تقریب کے آخر میں طلبہ و طالبات نے قائد اعظم کی جدوجہد اور تحریکِ پاکستان کے موضوع پر شاندار تقاریر پیش کیں۔ اس کے علاوہ مختلف ٹیبلو اور ملی نغموں کے ذریعے بھی طلبہ نے قائد اعظم سے اپنی عقیدت اور محبت کا اظہار کیا جس پر ڈپٹی کمشنر و شرکاء نے بھرپور داد دی ۔

Tags: CMPUNJABDC layyahdc layyah newsdc newsdclayyah newsDistt.policedistt.police newsDPO layyahdpo layyah newslayyah tvmultan news
Previous Post

تھانہ سٹی پولیس نے کامیاب کاروائی،منشیات فروش عبد الوحید گرفتار

Next Post

لیہ: 270 ٹی ڈی اے میں کرسمس تقریب — ڈپٹی کمشنر آصف علی ڈوگر اور ڈی پی او حسن جاوید کی شرکت ڈپٹی کمشنر کا خطاب — حکومت پنجاب اقلیتی برادری کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے — فول پروف سکیورٹی انتظامات، امن و بھائی چارے کے فروغ کے عزم کا اظہار

Next Post
گورنمنٹ ایم سی ہائی سکول میں یومِ قائد اعظم کی شاندار تقریب، ڈپٹی کمشنر آصف علی ڈوگر مہمانِ خصوصی ڈپٹی کمشنر کا طلبہ سے خطاب ، قائد اعظم کے نظریات، اتحاد، ایمان اور نظم و ضبط کو عملی زندگی کا حصہ بنانے پر زور — طلبہ کی تقاریر، ملی نغمے اور ٹیبلو پیش

لیہ: 270 ٹی ڈی اے میں کرسمس تقریب — ڈپٹی کمشنر آصف علی ڈوگر اور ڈی پی او حسن جاوید کی شرکت ڈپٹی کمشنر کا خطاب — حکومت پنجاب اقلیتی برادری کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے — فول پروف سکیورٹی انتظامات، امن و بھائی چارے کے فروغ کے عزم کا اظہار

Please login to join discussion

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2024

No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • لیہ
    • ادب
    • ثقافت
    • سیاست
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • علاقائی خبریں
  • سائنس
  • کاروبار
  • فنون لطیفہ
  • صحت
  • وڈیوز
  • کالم
  • انٹرویو
  • زراعت
  • ستاروں کے احوال
  • شوبز
  • کھیل

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2024