لیہ(نمائندہ لیہ ٹی وی )ڈپٹی کمشنر اصف علی ڈوگر نے فتح پور 270ٹی ڈی اے میں کرسمس کے موقع پر منعقدہ تقریب میں کیک کاٹا۔اس موقع پر ڈی پی او لیہ حسن جاوید،اے ڈی سی جی شبیر احمد ڈوگر بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔ تقریب میں اے سی کروڑ محبوب اقبال ہنجرا ، مسیحی برادری کے افراد، ضلعی انتظامیہ اور پولیس افسران نے شرکت کی۔ڈپٹی کمشنر اصف علی ڈوگر نے اس موقع پر کہا کہ حکومت پنجاب اقلیتی برادری کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے اور انہیں تمام بنیادی و شہری سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کرسمس خوشی، امن ، بھائی چارے کا پیغام دیتا ہے اور بین المذاہب ہم آہنگی کو فروغ دینا حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے مسیحی برادری ملک کی ترقی و خوشحالی میں اہم کردار ادا کر رہی ہے جسے قدر کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے۔ڈی پی او لیہ حسن جاوید نے اس موقع پر کہا کہ کرسمس کے موقع پر ضلع بھر میں سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کیے گئے ہیں کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کے لیے تمام ضروری اقدامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عوام کے جان و مال کے تحفظ میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔مسیح برادری نے ڈپٹی کمشنر اور ڈی پی او کی امد پر ان کا شکریہ ادا کیا اور تمام انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا اس موقع پر امن، بھائی چارے اور ملکی استحکام کے لیے دعا کی گئی

