لیہ( نمائندہ لیہ ٹی وی) ڈی پی او لیہ حسن جاوید بھٹی کی ہدایت پر لیہ پولیس منشیات کے خاتمہ کےلئے متحرک ،تھانہ سٹی پولیس نے کامیاب کاروائی عمل میں لاتے ہوئے منشیات فروش عبد الوحید کو گرفتار کر لیا ،ملزم کے قبضہ سے 1300گرام ہیروئن برآمد ہوئی ،ملزم نے فروخت کی نیت سے منشیات اپنے قبضہ میں رکھ کر ارتکاب جرم کیا ،ملزم کے خلاف مقدمہ کا اندراج کر لیا گیا ،ایس ایچ او عرفان افتخار کا کہنا ہے کہ منشیات کے مکروہ دھندہ میں ملوث عناصر کے خلاف بلا تفریق کاروائی عمل میں لائی جا رہی ہے ۔
لیہ:منشیات فروش عبدالوحید پولیس کی حراست میں موجود ہے

